مندرجہ ذیل میں سے مزکر الفاظ کو الگ کریں

  1. اردو
  2. زمین
  3. جمعرات
  4. افواج
  5. درخت

 مذکر اورمونث کے بنیادی اصول

تمام دنوں اور مہینوں کے نام مذکر ہیں لیکن جمعرات مونث ہے۔

تمام آوازیں مونث ہیں جیسے سائیں، سائیں، کائیں، کائیں اورمَیں، مَیں وغیرہ۔

زبانوں کے نام ہمیشہ مونث بولے جاتے ہیں جیسے اردو، عربی، فارسی، انگریزی، فرانسیسی، پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، سرائیکی اورہندکوغیر ہ۔

تمام نمازوں کے نام مونث ہیں جیسے فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشاء، نماز جنازہ اور نماز قضا وغیرہ۔

دھاتوں اور جواہرات کے نام مذکر ہیں جیسے سونا، لوہا، تانبا، پیتل اور ہیرا لیکن چاندی اور قلعی مونث ہیں۔

تمام سیاروں کے نام مذکر ہیں جیسے مریخ، عطارد، زحل اورمشتری، لیکن زمین مونث ہے۔

تمام پہاڑوں، سمندروں اوردریائوں کے نام مذکر لیکن گنگا اور جمنا مونث ہیں۔

تمام ملکوں، شہروں اور براعظموں کے نام مذکر ہیں جیسے پاکستان، لاہوراورایشیا البتہ دلی کو مونث بولا جاتا ہے لیکن دہلی کو مذک رہی بولتے ہیں 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: